ایل ڈی پی پروگرام، واٹر ٹینکوں کی تعمیر پر تیزرفتار پیشرفت، فیز ون تکمیل کے آخری مراحل میں

لاہور(قمر عباس نقوی ) حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق واسا لاہور متحرک لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور واٹر ٹینکوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری شہر بھر میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام فیز 1 کا تقریباً 98 فیصد جبکہ فیز 2پر 20فیصد جون 2026میں ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرلئے جائیں گئے۔ راوی زون میں 98فیصد ، گلبرگ زون 91 شالیمار زون میں 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے لاہور یوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی خاطر لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 137ارب کے فنڈز جاری کئے گئے تھے جس میں نکاسی اور فراہمی آب سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی خاطر 452کلو میز کیلئے واسا کو فیز 1اور ٹو کیلئے 75ارب روپے جاری کئے گئے جس میں واسا انتظامیہ کی طرف سے فیز ون کے نام سے نکاسی اور فراہمی آب پر کام کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے شہر بھر میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کا تقریباً 98 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ فیز 2پر بھی کام کا آغاز کرتے ہوئے ابھی تک 20فیصد کام کیا گیا ہے جبکہ فیز 1میں گلبرگ زون میں لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت 97 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔راوی زون 1 میں 95فیصد، اس طرح راوی زون 2 میں 66 فیصد،داتا گنج بخش زون میں 96 فیصد ، سمن آباد زون میں 92 فیصد، نشتر زون 1 میں 92فیصد، نشتر زون 2 میں 90 فیصد، شالیمار زون میں 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیاہے جبکہ واٹر ٹینک پر بھی کام مختلف مقامات پر 98فیصد مکمل کر لیا گیا ہے پنجاب اسمبلی زیر زمین واٹر ٹینک کا 95 فیصد وارث روڈ انڈر گراو¿نڈ واٹر ٹینک کی 96 فیصد گارڈن ٹاو¿ن انڈر گراو¿نڈ واٹر ٹینک پر 92 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے گارڈن ٹاو¿ن انڈر گراو¿نڈ واٹر ٹینک 15 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیوارث روڈ انڈر گراونڈ واٹر ٹینک 17 لاکھ گیلن صلاحیت رکھتا ہے ایم ڈی واسا نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے آئندہ سال مون سون سے قبل تمام واٹر ٹینکس کو مکمل فعال بنایا جائے مزید کہا کہ وارث روڈ، کریم پارک، تاجپورہ، ٹکہ چوک، ریلوے اسٹیشن، کوپر روڈ، سبزی منڈی، فروٹ منڈی اور رسول پارک میں واٹر ٹینکس کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے کچھ کام باقی ہے وہ بھی جلد مکمل ہو جائیگا۔ واسا انتظامیہ کا شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور تمام منصوبے مقررہ وقت میں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔ فیز 2پر کام کا آغاز کیا گیا جو 20فیصد ہو چکا ہے آئندہ سال جون میں فیز 2مکمل کر لیا جائیگا۔