اسرائیلی فوج کاگرفتار کن گریٹا تھنبرگ کےساتھ غیر انسانی سلوک
لندن،استنبول:(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کاگلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کےساتھ غیر انسانی سلوک،بدترین تشدد،بالوں سے گھسیٹا گیا۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق سویڈش حکام کو بھیجی گئی ای میل میں بتایا گیا گریٹا کو اسرائیلی حراست میں غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے،گریٹا تھنبرگ نے ملاقات کرنےوالے سفارتی اہلکار کو بتایاکم پانی ،خوراک فراہم کی جا رہی ہے، گندی کوٹھڑی میں قید ،کھٹملوں کے کاٹنے سے جسم پر خارش ،دانے نکل آئے ،اسرائیلی فوج نے طویل وقت تک فرش پر بٹھائے رکھا اور مجموعی طور پر سخت رویہ اختیار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے قیدی نے بتایا اسرائیلی اہلکاروں نے گریٹا تھنبرگ کو زبردستی جھنڈے تھمائے ،ساتھ تصاویر کھینچوائیں،اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے ترک کارکن ارسن چلیک نے کہااسرائیلی فورسز نے آنکھوں کے سامنے گریٹا کو بالوں سے گھسیٹا، مارا پیٹا ، اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا،سب دوسروں کو ڈرانے کےلئے کیا گیا،ایک اور صحافی لورینزو ڈی آگوسٹینو نے استنبول واپسی پر بتایا گریٹا تھنبرگ کو اسرائیلی جھنڈے میں لپیٹ کر ٹرافی کی طرح پیش کیا گیا۔



















