پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور:(کورٹ رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی 10 سال قید کی سزا کےخلاف اپیل سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 7 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کرےگا، عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کےلئے طلب کر رکھا ہے۔