ویمنز ورلڈکپ، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی

کولمبو (مشرق نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو، دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔