پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کردی

کراچی:(بیورورپورٹ)برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز ،پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کردئیے۔

ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں،قومی ائیر لائن نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3نومبر مقرر کردی۔