ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان آکر وصول کرلے، محسن نقوی کا واضح جواب
دبئی:(مشرق نیوز)صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے کہا ہے ایشیا کپ کی ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کرلے۔
محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی مانگ لی۔
صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں ،ذرائع کے مطابق راجیو شکلا نے ٹرافی لینے کےلئے مسلسل اصرار کیا تومحسن نقوی نے جواب دیا ٹرافی چاہیے توبھارتی کپتان اے سی سی کے دفتر آکر مجھ سے وصول کرلے،اجلاس میں بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کی ٹرافی دینے کاکوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔



















