دبئی:(مشرق نیوز)ناقص فیلڈنگ،حارث رﺅف کی بدترین باﺅلنگ،بھارت کی پاکستان کیخلاف فتوحات کی ہیٹرک،ایشیا کپ بھی اپنے نام کرلیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر بیٹرز نے شاندار آغاز فراہم کیا،پہلی وکٹ گرنے کے بعد بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی،8 کھلاڑی صرف 33 رنز پر چلتے بنے،پوری ٹیم 19.1اوور میں 146رنز پر ڈھیر ہوگئی،صاحبزادہ فرحان57،فخر زمان 46رنز بناکر ٹاپ سکوررہے،بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو 4،بمراہ، ورون ،اکثر پٹیل نے 2،2 وکٹیں لیں۔
ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں3وکٹیں گرنے کے بعد تلک ورما،سنجو سیمسن ،ڈوبے نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی،ایک موقع پر میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا لیکن طلعت کے کیچ،وکٹ کیپر حارث کے رن آﺅٹ چھوڑنے اور آخری اوورز میں حارث رﺅف کی بدترین باﺅلنگ نے میچ بھارت کو پلیٹ میں رکھ کر دےدیا، بھارت نے 147 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تلک ورما 69 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
بھارت کی پاکستان کیخلاف فتوحات کی ہیٹرک،ایشیا کپ بھی اپنے نام کرلیا



















