اسلام آباد (مشرق نیوز) عالمی مالیاتی ادارہ کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع ہوں گے۔
آئی ایم ایف جائزہ مشن سٹیٹ بینک کے ساتھ تکنیکی مذاکرات شروع کرے گا، مشن دو ہفتے تک پاکستان کی معیشت کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قسط کی ادائیگی مشن رپورٹ سے مشروط ہوگی۔
آئی ایم ایف جائزہ مشن سیلاب کے معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کا بھی جائزہ لے گا۔
سات ارب ڈالر کا پروگرام، آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا



















