لداخ میں پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذر آتش
لداخ:(مشرق نیوز)لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہونےوالا احتجاج پرتشدد کا رنگ اختیار کرگیا،مشتعل مظاہرین ،پولیس میں جھڑپیں،منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج ،آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی،4 افراد ہلاک ،70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
لیہہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی،ویڈیو میں دفتر کی عمارت کے عقب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے جبکہ سینکڑوں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔
بھارتی ٹی وی چینلز نے پولیس کی گاڑی کو بھی شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا،مظاہرین نے اعلان کیا ریاستی حیثیت ،آئینی تحفظ کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔

















