سیلابی خطرہ ختم، حالات بہتر ،بحالی کاعمل شفاف ہوگا،معین وٹو


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے ملک بھر میں سیلابی خطرہ ختم ،حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

اپنے بیان میںمعین وٹو نے کہا وفاقی و صوبائی حکومتیں بحالی کے کاموں پر مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی ترجیح ہے، زرعی اراضی و فصلوں کے نقصانات کی تلافی کے اقدامات جاری ہیں،بحالی کے عمل میں شفافیت ،تیز رفتاری یقینی بنائی جائے گی، مقامی انتظامیہ ، حکومت ملکر متاثرہ علاقوں میں سہولیات بحال کریں گی۔