ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے گرد شکنجہ سخت،60ہزار کی فہرست تیار
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) ٹیکس چھپانے والے جیولرز کے گرد شکنجہ سخت،ایف بی آر نے 60 ہزار سے زائدکا ڈیٹا اکٹھا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق بیشتر جیولرز اپنی آمدنی کم ظاہر کر کے ٹیکس چھپا رہے، 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار ایف بی آر کےساتھ رجسٹرڈ ہیں، صرف 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن داخل کیں،پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے تاجروں کی فہرست تیار کی گئی ،نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کیا جارہا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تاجروں کے ٹیکس ریٹرن دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے مطابق نہیں، تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، کسی تاجر ، صنعتکار کو بلاوجہ نوٹس نہیں دیاجائےگا، ہر فرد اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے دے تو ملک چلے گا۔



















