ٹرمپ کا روس یوکرین جنگ بندی میں ناکامی کا اعتراف


لندن:(مشرق نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس ،یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ”مایوس“ کیا ۔

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا پیوٹن سے قریبی تعلقات کی وجہ سے جنگ ختم کرانے کی توقع تھی لیکن ایسا نہ ہو سکا،سمجھا سب سے آسان ہوگا کیونکہ میری پیوٹن کےساتھ اچھی دوستی ہے لیکن روسی صدر نے مایوس کیا،یورپی ممالک روسی تیل خریدنا بند کریں تاکہ ماسکو پر دباو بڑھے اور جنگ ختم ہو۔

ٹرمپ نے برطانیہ کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی پالیسی سے اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان چند اختلافات میں سے ایک ہے۔