غزہ ،اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار، خوفناک بمباری، 100سے زائد فلسطینی شہید
غزہ،تل ابیب،ٹوکیو:(مشرق نیوز)غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار، خوفناک بمباری، بچوں سمیت 100سے فلسطینی شہید ہوگئے،صیہونی فورسز نے مساجد سمیت درجنوں گھروں کو بھی مسمار کر دیا، پناہ گزین کیمپوں میں جگہ کم پڑ گئی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا اسرائیل غزہ میں عسکری جارحیت بند نہیں کرےگا،کارروائیاں جاری رہیں گی،فوج دشمن کو ختم کرنے اور شہری آبادی کو خالی کرانے کےلئے کام کر رہی ہے۔
وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا غزہ جل رہا ،فوج حماس کے ڈھانچے کو پوری قوت کےساتھ نشانہ بنا رہی ہے،مقصد قیدیوں کی بازیابی کے حالات پیدا کرنا ،حماس کو شکست دینا ہے،اسرائیلی فورسز تب تک پیچھے نہیں ہٹیں گی جب تک غزہ میں مشن مکمل نہیں ہو جاتا۔
دوسری جانب جاپانی اخبار نے حکومتی ذرائع سے دعویٰ کیا جاپان فی الحال فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا،فلسطین کو تسلیم نہ کرنے کاموقف امریکہ ، اسرائیل کے قریب ہے۔



















