نیویارک:(بیورورپورٹ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب متاثرہ بچوں کیلئے 2لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا 2لاکھ ڈالر ادارہ تعلیم و آگاہی کو گرانٹ کی صورت میں دئیے جائیں گے،30 ہزار ڈالر ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کیلئے ہیں،فنڈ سے سیلاب متاثرہ بچوں کو کتابیں، یونیفارم و دیگر ضروریات فراہم کی جائیں گی،سیلاب نے ملک بھر میں سکولوں کو تباہ کر دیا، مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم کےساتھ دلی ہمدردیاں ہیں۔
ملالہ یوسفزئی کی سیلاب متاثرہ بچوں کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار ڈالر امداد



















