بات چیت سیاسی مسائل کے حل کےلئے ہونی چاہیے،عمران خان
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل و جمہوریت کےلئے ہونی چاہیے۔
ملاقات کرنے والے بیرسٹر گوہر سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا افغانستان کے علاقے کنڑ میں زلزلے سے جانی نقصان پر افسوس اور افغان شہریوں کی واپسی پر تحفظات ہیں،فیصلہ اٹل ہے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے واپس نہیں لیں گے، اراکین گاڑیاں، ڈرائیور اور چابیاں بھی واپس کریں،ڈیم بنانے کی ضرورت ہے ،اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہاڈیل نہیں، قانونی طریقے سے رہائی ہوگی، پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں جب تک عمر ایوب اور شبلی فراز کا سٹے آرڈر ہے تب تک لیڈر وہی ہیں۔



















