کروڑوں لوگوں کےلئے سیاہ دیوالی آ گئی ،کہرام مچے گا،بھارتی صحافی

نئی دہلی:(مشرق نیوز) بھارتی سینئر صحافی اور کالم نگار دنیش کے وہرا نے مودی حکومت کے نام نہاد ترقی کے ماڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے 10کروڑ لوگوں کےلئے سیاہ دیوالی آ گئی اب کہرام مچے گا، جلد لاکھوں بھارتی بے روزگار ہونےوالے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سینئر صحافی نے کہا مودی حکومت کی سفارتی نااہلی سے برآمدی شعبہ تباہ ،لاکھوں ملازمین کا مستقبل تاریک ہو گیا ،امریکہ کے تمام آرڈرز منسوخ ہو گئے ،کوئی شپمنٹ نہیں جائےگا ،بھارت کا امریکہ کیساتھ 60ارب ڈالر کا کاروبار تباہ ہو گیا ،دنیش کے وہرا نے کہاٹیکسٹائل و گارمنٹس شعبے کے ساڑھے 4 کروڑ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ہیں،20سے 22ہزار کروڑ کے جھینگا فارمنگ کے آرڈر کینسل ،ہیروں کی برآمدات کااب کوئی آرڈر نہیں ،قالین، چمڑے ،مشینری، گاڑیاں، کمیکلز اور پرزہ جات کے سب آرڈرز منسوخ ہو گئے ،ٹیرف نہیں ہٹتا تو ملک سے صرف بیروزگاری کی خبریں آئیں گی ،حکومت سب جانتی ہے مگر کوئی بات نہیں کرتا۔

بھارتی صحافی نے کہا دیمک لگی دیوار کی طرح کھڑے ہیں جو پتہ نہیں کب دھڑام سے گر جائے،آپ جتنا مرضی کہہ لیں 50فیصد ٹیرف کےسامنے کھڑے نہیں رہ سکتے،لوگوں کیلئے سیاہ دور آنے والا ہے ،مودی کو کوئی پرواہ نہیں ۔