لاہور(اپنے نمائندے سے) سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب کے متعدد شہروں کے ریلویز ٹریک زیر آب، لاہور سے دیگر شہروں میں چلنے والی تمام ٹرینیں تاحال بندش کا شکار، مسافر کئی روز سے سفری سہولیات سے محروم، کالا شاہ کاکو ریلوے سٹیشن کی چھت بارشی پانی کے باعث منہدم، دیواریں بھی گر گئی ،ریلوے پل نمبر 68 سے بھی سیلابی پانی سے شدید متاثر ہوا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک زیر آب آنے کی وجہ سے صوبہ بھر کے کئی شہروں کے درمیان ٹرین رابطہ معطل ہو نے کے باعث مسافر سفری سہولیات سے محروم ہوگئے سیلابی صورت حال کے پیش نظر لاہور سے دیگر شہروں میںچلنے والی تمام ٹرینیں تاحال بندش کا شکار ہیں ریلویز انتظامیہ کی جانب سے زیر آب ٹریک کی بحالی پر کام التوا کا شکار ہے جبکہ لاہور سے ناروال سیکشن پر پل نمبر 68سیلابی پانی سے مکمل طور پر متاثر ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے پل نمبر 68 پر مرمتی کام شروع کرکے بند کر دیا گیااس حوالہ سے لاہور سے ٹرینوں کے ذریعے نارووال اور سیالکوٹ سفر کرنے والے مسافر کئی روز سے سفری سہولیات سے محروم ہیں۔ روزانہ نارووال اور سیالکوٹ جانے والے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لاہور سے چلنے والی ٹرینیں جس میں لاثانی ایکسپریس ، علامہ اقبال ایکسپریس ، فیض احمد ایکسپریس اور سیالکوٹ ایکسپریس تاحال بندش کا شکار ہیں کیونکہ اس سیکشن کا ٹریک حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث شدید متاثر ہوا ہے نارووال اور سیالکوٹ سیکشن پر ٹریک بحالی کا کام تاخیر کا شکار قلعہ احمد اباد ریلوے اسٹیشن سے قریب نالہ ڈیک کے مختلف علاقے شدید سلابی ریلے کی زد میں آئے سیالکوٹ ایکسپریس گزشتہ کئی دنوں سے پسرور ریلوے سٹیشن پر کھڑی ہے، اسی طرح سیلابی صورتحال کے پیش نظر حافظ آباد ریلوے اسٹیشن اور ریلوے ٹریک زیر آب آیا حافظ آباد اور دیگر جگہوں پر ریلوے ٹریک پر پانچ پانچ فٹ سیلابی پانی جمع ہوا جس کی وجہ سے وزیر آباد سانگلہ ہل اور فیصل آباد سیکشن بند کر دیا گیا جھنگ چنڈ ریلوے پل کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تھا اس کے علاوہ مون سون بارشی پانی کی وجہ سے بھی متعدد اسٹیشن کی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جس میں ریلوے اسٹیشن کالا شاہ کاکو کی چھتیں اور دیورا گر گئی تھی ریلوے سٹیشن کی چھت اور دیوار گرنے پر انتظامیہ خاموش دکھائی دی ہے ٹر ین آپریشن کو معطلی کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کالا شاہ کاکو ریلوے سٹیشن چھت اور دیوار گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریلوے حکام کا کہنا ہے سیلابی پانی سے متاثرہ ٹریک کو بحال کرنے پر کام جاری ہے، جلد ٹرین آپریشن بحال کر دیا جائیگا ۔
پنجاب، متعدد شہروں میں ریلوے ٹریک زیرآب، ٹرینوں کی بندش سے شہری پریشان



















