کابل (مشرق نیوز) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں گزشتہ رات آنےوالے زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 1000 سے زائد افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی ہوگئے،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی ،مرکز صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا ، گہرائی 8 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا ،زلزلے کے بعد مزید5 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی،قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے نے بتایا سب سے زیادہ جانی نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاوں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے ،ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رات گئے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا رات آنے والے زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا، مقامی حکام اور علاقہ مکین متاثرہ افراد کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہے، مرکز اور قریبی صوبوں سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گی۔
افغانستان میں قیامت خیز زلزلہ، 600 جاں بحق، سینکڑوں زخمی

















