صدر زرداری نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی سمیت 4بل منظور کرلئے
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر زرداری نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی سمیت 4بل منظور کرلئے،صدر آصف زرداری نے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دےدی،بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11ویں این ایف سی کا رکن نامزد کیا گیا تھا،صدر زرداری نے نئی نامزدگی کی منظوری دے دی جس کے بعد پچھلی منظوری منسوخ ہوگئی،علاوہ ازیں صدر نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دےدی،ادھر صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی، سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاو¿نٹ پر جاری بیان کے مطابق منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے جس نے سرحد پار تجارت اور آمدورفت کو سہل بنانے کےلئے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی ہے،صدر زرداری نےپٹرولیم ترمیمی بل 2025ئبھی منظور کر لیا،پٹرولیم ترمیمی بل 2025ئ کی منظوری کےساتھ ہی ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطی کے اختیارات مل گئے،قانون کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ متعارف کرائی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزیوں پر سزائیں سخت اور جرمانے بھی بڑھا دیئے گئے، سمگلنگ اور ٹیکس چوری کیخلاف سرکاری اقدامات مزید موثر ہوں گے، قانون پٹر ولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید اور شفافیت بڑھانے میں معاون ہوگا۔



















