ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاونٹ پر بجلی لے رہے ہیں: اویس لغاری
لاہور (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہے،پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا نیٹ میٹرنگ والے آئی پی پیز بننے جا رہے ہیں اور نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے 4 روپے فی یونٹ بوجھ عوام پر پڑے گا، معاملے کو ایسے نہیں چھوڑ سکتے،ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین 70 فیصد ڈسکاو¿نٹ پر بجلی لے رہے ہیں، جن علاقوں میں سیلاب آیا ہے وہاں صارفین کو ریلیف دیں گے،وزیر توانائی نے کہا لوگ سولر پینل لگا کر خود کو 200 یونٹ سے نیچے لے کر گئے ہیں، بجلی کی قیمت سستی ہوئی ہے، بلوں میں فرق آیا ، جنہیں بجلی کے بلوں میں کمی نظر نہیں آرہی ان کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہوئی ہے، ہم پر یہ الزام نہیں لگ رہا کہ ہم سیاسی بھرتیاں کر رہے ہیں، لوگ اختیارات کے پیچھے جنگ لڑتے ہیں ہم نے کمپنی کو با اختیار بنایا ہے۔



















