اقوام متحدہ (مشرق نیوز) نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری کی ہے۔
امداد سے متاثرین سیلاب کیلئے پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کیلئے نقد معاونت، حفظان صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہا ہے، اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے آبادی والے صوبہ پنجاب میں لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا میں گلیشیرز پگھلنے کے نتیجے میں سیلاب سے تباہی میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔
اقوام متحدہ کی پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے 6 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد

















