ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 ارب ڈالر کے عالمی فنڈز منظور

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم پیش رفت، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے امریکہ، جاپان سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 ارب ڈالر کے خطیر فنڈز کی منظوری دےدی،6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے،اے ڈی بی نے کہا ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع اور علاقائی و سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا،ماہرین نے کہا ریکوڈک معدنی ذخائر پاکستان کی معیشت کیلئے سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سنگ میل ثابت ہوں گے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔