گریٹر اسرائیل منصوبہ نا منظور،غزہ میں فوری جنگ بندی،امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے:او آئی سی

جدہ (مشرق نیوز)غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں پاکستان نے صیہونی گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کردیا ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابل قبول ہے، صیہونی منصوبہ امن کےلئے خطرہ ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی یقینی بنائی جائے،عالمی برادری اسرائیل کےخلاف سخت اقدامات کرے، پاکستان عرب ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے، وزیر حارجہ نے کہااو آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد پر ترکیہ، ایران اور فلسطین کے شکر گزار ہیں، غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا خون بہایا جارہا ہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، ہسپتالوں، سکولوں، کیمپوں پر حملے انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ،آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے، جبری بے دخلی اور غیرقانونی قبضے کا جلد خاتمہ یقینی بنایا جائے،غزہ میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی رسائی یقینی بنائی جائے، گریٹر اسرائیل منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کا قیام منظور نہیں، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام نہایت ضروری ہے، اسرائیل غزہ میں یکطرفہ کارروائی کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں،ترک وزیر خارجہ نے کہا غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی قبضے کا منصوبہ ناقابل قبول ہے، ہم فلسطینی عوام اور ان کے حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں دو ریاستی حل کے حصول کی امید ہے، غزہ میں جبری قحط انسانیت کےخلاف جرم ہے،اہم اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اہم رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

غزہ(مشرق نیوز) اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر ہسپتال پر حملہ، 4 صحافیوں سمیت 15 افراد شہید،فلسطینی ریاست کی حمایت پر اسرائیل نےفرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ دیدی، شہید ہونےوالے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کا کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈی پینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کا صحافی ابوطحٰہ اور الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ شامل ہیں،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے النصر ہسپتال پرحملے سے متعلق فوری ردعمل سے گریز کیا ،دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں 14 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا،ادھر فلسطینی ریاست کی حمایت پر اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو وارننگ دیدی، اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا یورپ کو اسرائیل اور حماس میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا،علاوہ ازیں یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور 67 زخمی ہوگئے، صنعا میں درجنوں اسرائیلی طیاروں نے صدارتی کمپلیکس کے نزدیک میزائل اور ایندھن کے گودام اور پاوراسٹیشن پر بمباری کی،سرائیلی فوج نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا اس نے صنعا میں صدارتی محل والے فوجی کمپاو¿نڈ، 2 بجلی گھروں اور ایک فیول ڈپو کو نشانہ بنایا، حملے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل اور شہریوں پر بار بار کیے جانے والے حملوں کے جواب میں کیے گئے۔