ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا
واشنگٹن،ماسکو :(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)صدر ٹرمپ نے زیلنسکی کو یوکرین کا 20 فیصد چھوٹا نیا نقشہ تھما دیا،پیوٹن کو یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کیلئے راضی بھی کرلیا،نقشے میں دکھائے گئے علاقے روس کے کنٹرول میں ہیں۔
ادھر روسی میڈیا نے امریکی اخبار کے حوالے سے دعویٰ کیا کیف ایسی کوئی بھی ڈیل قبول نہیں کرےگا جس میں یوکرینی علاقوں کا کنٹرول روس کے حوالے کرنے کی بات کی جائے گی ،اخبار کے مطابق کیف نے شرط رکھی روس تنازع کا ہرجانہ ادا کرے جو منجمد روسی اثاثوں کے ذریعے بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔
دریں اثنا امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، پیوٹن یوکرینی صدر سے ملاقات پر آمادہ ہوگئے، دو طرفہ ملاقات اگست کے آخر میں ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔
امریکی صدر ٹرمپ کی پیوٹن سے 40 منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو میں روس ،یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات پر بات چیت ہوئی، دونوں ملکوں کے نمائندوں کا درجہ بڑھانے کی تجویز پر آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روس یوکرین جنگ رکوا کر رہوں گا، معاملات ٹھیک رہے تویوکرین ،روسی صدور کےساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے۔

















