نئی دہلی: (مشرق نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہاہے چین ،بھارت ایک دوسرے کو دشمن نہیں، شراکت دار سمجھیں۔
بھارتی ہم منصب جے شنکر سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ ژی نے کہاچین اوربھارت کو درست سٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہئے،بیجنگ ہم آہنگی، باہمی فائدے کے اصول کو برقرار رکھنے کےلئے تیار ہے۔
جے شنکر نے کہا دونوں ہمسایہ ممالک اپنے تعلقات میں مشکل دور کے بعد آگے بڑھنا چاہتے ہیں، اختلافات کو تنازعات اور مقابلے کو تصادم میں نہیں بدلنا چاہئے۔
بیجنگ،بھارت ایک دوسرے کو دشمن نہیں، شراکت دار سمجھیں،چینی وزیر خارجہ

















