پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ڈیڑھ لاکھ کی حد عبور

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ڈیڑھ لاکھ کی حد عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری کو ترجیح دی،وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔