بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، مقابلہ کرنے کیلئے ایشین ٹائیگر بننا پڑے گا، ایس ایم تنویر
کراچی:(بیورورپورٹ) پیٹرن انچیف یونائیٹڈبزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے بھارت چین سے نہیں بیٹھے گا، مقابلہ کرنے کیلئے ایشین ٹائیگر بننا پڑے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، ہدف 26 روپے یونٹ پر لانا ہے،تمام شعبوں میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومتی برآمدات کا ٹارگٹ 100بلین ڈالر تک لےجانا ہے ، آپ کےساتھ ہیں ، ملکی ترقی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی،بیروزگاری ،مہنگائی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،موجودہ جی ڈی پی سے گزارا نہیں ہوگا،ہر ضلع ،ڈویژن میں کام کرنے کی ضرورت ہے ،معیشت کو منظم کیا جائے۔



















