اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے بھارت کا غرور 10 مئی کو غرق ، دشمن کو شکست دینے کے بعد نیا پاکستان معرض وجود میں آچکا ،بھارت ایک بوند بھی پانی نہیں چھین سکتا ،دوبارہ کوئی حرکت کی تو وہ حشر کریں گے کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔
نوجوانوں کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، بہادر سپوتوں نے غرور خاک میں ملاد یا ،پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے، 4دن کی جنگ میں ملنے والا سبق دشمن کو رہتی دنیا تک یاد رہے گا،سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی ترقی کیلئے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، ہونہار طلبہ کو میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے،قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا، جشن آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،تحریک پاکستان میں اقلیتی برادری نے بھی اہم کردار ادا کیا ، تعلیم، صحت ،دفاع پاکستان میں اقلیتوں کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں،محنت سے پاکستان کو عظیم مملکت بنائیں گے۔
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی
اسلام آباد ، مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ سیل، بیٹا اسجد محمود گرفتار
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا



















