امریکی وفد کی اڈیالہ جیل آمد،قیدی شہباز افضل تک قونصلر رسائی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)امریکی وفد کی اڈیالہ جیل آمد،قیدی شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ۔

سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کرائی گئی،سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت پرتبادلہ خیال کیا ،وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی افسر عرفان حیدر ملک شامل تھے۔