کسی بھی نئے حملے کا جواب دینے کےلئے تیار ہیں،خامنہ ای
تہران: (مشرق نیوز) ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا ہے کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کےلئے تیار ہیں،اسرائیل کی جنگ کا مقصد ایران میں نظام کا تختہ الٹنا تھا۔
اپنے بیان میں خامنہ ای نے کہا ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکہ اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔
دوسری جانب امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران سے نیوکلیئر ڈیل کےلئے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ، فرانس اور جرمن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا ،اتفاق کیا گیاایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی سمجھوتے کےلئے اگست کے اختتام تک کی مہلت رکھی جائے۔

















