اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت ٹیکس کٹوتی اور پابندیوں میں نرمی پر رضامند،2 لاکھ روپے نقد بینک میں جمع کرانے پر ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی،ایف بی آرنے آل پاکستان تنظیم تاجران کو یقین دہانی کرادی۔
آل پاکستان تنظیم تاجران کا وفد ایف بی آر حکام سے مذاکرات کیلئے پہنچا ،دونوں فریقین کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، تنظیم تاجران کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیاکاشف چودھری، سلمان صدیقی، شرجیل میر و دیگر نے ٹیکس نظام پر موقف پیش کرتے ہوئے کہاکسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے۔
ایف بی آر حکام نے کہا ڈیجیٹل انوائسنگ چھوٹے تاجروں ،ریٹیلرز پر لاگو نہیں ہوگی ،صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو کیاجائےگا،ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کرینگے، سیلز ٹیکس قانون 37 اے اور بی کا اطلاق چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا جبکہ کسی بڑے صنعتکار کو بھی سیلز ٹیکس قانون کے تحت گرفتار نہیں کیا جائےگا۔
حکام نے کہا 37 اے ،بی کے قانون کا مقصد جعلی انوائسز کی روک تھام ہے، مارکیٹوں میں کسٹمز کے چھاپوں کیخلاف الگ اجلاس میں نیا میکنزم طے ہوگا ،موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کیلئے تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔
تاجروں کی دھمکی پرحکومت ٹیکس کٹوتی ، پابندیوں میں نرمی پر رضامند



















