ڈیلاس: (بیورورپورٹ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے پاک امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن،اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباو نہیں۔
ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہا پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباو نہیں ، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں،پاکستان کرپٹو کرنسی کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے پرکشش مواقع فراہم کر سکتا ہے کیونکہ وافر بجلی دستیاب ہے
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباو نہیں ،رضوان سعید شیخ

















