جنگ بندی میں واشنگٹن کاکردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے،امریکہ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی میںواشنگٹن کے کردار سے بھارتی انکار کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دےدیا۔

محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ میں کہا بعض بیانات خود ہی اپنی حقیقت ظاہر کر دیتے ہیں اور جدید دور میں سچ جاننے کےلئے کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کیا جاتا،بعض آرا غلط ہوتی ہیں ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلے کو کافی واضح کر دیا ۔

ٹیمی بروس نے کہاامریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے ،کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔