خونریزی کاحکم شیخ حسینہ واجد نے دیا، آڈیو لیک سے تصدیق


ڈھاکہ:(مشرق نیوز)طلبہ احتجاج پر خونریز کریک ڈاون کی منظوری وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے دی ،لیک آڈیو نے تصدیق کردی۔

بی بی سی کے تحقیقاتی یونٹ کی تصدیق شدہ آڈیو کال سے حقیقت آشکار ہوگئی،آڈیو میں شیخ حسینہ واجد نے سکیورٹی فورسز کو طلبہ کےخلاف مہلک ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا جہاں بھی نظر آئیں گولی مار دی جائے۔