ڈونلڈ ٹرمپ ،نیتن یاہو کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ

واشنگٹن: (بیورورپورٹ)ڈونلڈ ٹرمپ ،نیتن یاہو کی دوسری ملاقات بھی بے نتیجہ،بات چیت کا اعلامیہ جاری نہ کیا جاسکا۔

امریکی صدر سے اسرائیلی وزیراعظم کی دوسری ملاقات بھی عشائیے پر ہوئی،90 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات پر وائٹ ہاوس یا اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے بیان جاری نہیں کیا گیا،اسرائیلی وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کیے بغیر ہی چلتے بنے۔

الجزیرہ کے مطابق خفیہ ملاقات کی نوعیت اور تفصیلات کا سامنے نہ آنا ظاہر کرتا ہے حالات سادہ نہیں،ملاقات کے اختتام پر اعلان کیا گیا امریکی صدر کے مشیر سٹیو وٹکوف نے دوحہ کا دورہ ملتوی کردیا۔