انتہا پسندی کا آلہ کار مودی بھارتی تاریخ کا بدترین وزیراعظم

ممبئی :(مشرق نیوز) انتہا پسند تنظیم بی جے پی کا کٹھ پتلی اور آلہ کار نریندر مودی بھارتی تاریخ کا بدترین وزیراعظم قرار پایا ،مودی حکومت کی ناقص و انتہا پسند ہندوتوا پالیسیوں کے باعث بھارت اندرونی انتشار کا شکار ہوتا جا رہا ہے،اپوزیشن جماعت کانگریس مسلم دشمنی، تقسیم اور آمریت پر مبنی ایجنڈے پر برس پڑی۔

کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر آئر نے نریندر مودی کو بھارت کا بدترین وزیراعظم قرار دیتے ہوئے کہا جب تک بھارت کو مودی حکومت سے نجات نہیں مل جاتی ملک کا مستقبل تاریک رہے گا، نصف سے زائد ہندووں سمیت دو تہائی بھارتی عوام نے مودی کو مسترد کر دیا۔

مانی شنکرآئر نے کہاصرف ایک تہائی ووٹ سے منتخب ہونےوالا مودی بھارت کا سب سے آمرانہ رہنما بن چکا ، پچھلے عام انتخابات میں مودی نے 159 تقریروں میں سے 110 میں مسلمانوں پر براہ راست حملے کیے، بابری مسجد کو گرانے کی بنیاد ہی بی جے پی نے رکھی۔