افغانستان سے سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پوری دنیا کےلئے خطرہ ہیں:پاکستان
نیویارک(خواجہ فاروق) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔
جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہاکالعدم ٹی ٹی پی تقریباً 6 ہزار دہشتگردوں پر مشتمل سب سے بڑا گروپ ہے،بلوچ شدت پسند بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، افغانستان کسی بھی ملک کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے،یقینی بنانا ہوگا افغانستان ایک بار پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔
عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عالمی برادری پر زور دیاخطے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپوں کی سرکوبی کےلئے موثر اقدامات کرے۔



















