سکھر:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے پہلی مرتبہ سیاستدان، حکومت ،اسٹیبلشمنٹ ایک ساتھ ہونے پرکچھ لوگوں کو تکلیف ہے، سوشل میڈیا کی خبروں پربالکل یقین نہ کریں۔
صحافی نے سوال کیا افواہیں ہیں آصف زرداری کوبطور صدر ہٹایا جارہا ہے اورنئی ترمیم لائی جارہی ہے؟ ،محسن نقوی نے کہادرخواست ہے 2دن سیاست نہ کریں توبہت اچھی بات ہے، بعض لوگوں کو تکلیف ہے سب اکٹھے کیوں ہیں، پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس ختم ہوجائیں گے۔
سوال کیا گیا سندھ کے اضلاع شکارپور،کشمور،کندھ کوٹ کے حالات کی اطلاع وفاقی حکومت کونہیں ؟،محسن نقوی نے کہاکے پی میں دہشتگردوں کوماربھگایا ، ڈاکووں کا بھی بندوبست کرلیں گے، کچے کے ڈاکووں کا بندوبست بھی وفاقی ،صوبائی حکومتیں ملکر کریں گی، مذہبی منافرت ،فرقہ وارانہ بیانات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ، سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی،ملک میں امن و امان برقرار رکھنا ترجیح ہے، فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کےلئے فورسز چوکنا ہیں،امید ہے حکومتی اقدامات و سکیورٹی اداروں کی شبانہ روز محنت سے عاشورہ پر امن طور پر گزرے گا۔
قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سب بڑے و500سال قدیمی جلوس کا دورہ کیا اورانتظامات دیکھے،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سول انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو سراہا۔
پہلی مرتبہ سیاستدان، حکومت ،اسٹیبلشمنٹ ایک ساتھ ہونے پرکچھ لوگوں کو تکلیف ہے،محسن نقوی



















