خواجہ فاروق کے اعزاز میں جم خانہ کلب راولپنڈی میں ظہرانہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی سید مسعود احمد بخاری نے اوورسیزپاکستانی امریکن سٹیٹ گیسٹ آف پاکستان سابق کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ ممتاز صحافی و کشمیری رہنما خواجہ فاروق کے اعزاز میں جم خانہ کلب راولپنڈی میں ظہرانہ دیا جس میں سپرنٹنڈنٹ پولیس امجد سردار افضال نے بھی شرکت کی۔

کمشنر امجد بخاری نے خواجہ فاروق کی اوورسیز کےلئے خدمات اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حکومت کی امریکہ میں ترجمانی کرنے پر سراہا اور پہلے پاکستانی اوورسیز فاونڈیشن کنونشن میں آرمی چیف سید عاصم منیر کی تقریر کے دوران مسئلہ کشمیر پر قائد اعظم کے موقف کشمیر بنے گا پاکستان اور یہ کہنا مجھے امید ہے سپہ سالار سید عاصم منیر کی قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا اور پھر اوورسیز کنونشن کشمیر کنونشن میں بدل گیا ،وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر جذباتی تقریر کر کے مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر دنیا بھر میں زندہ کر دیا اور امریکہ سمیت پوری دنیا کشمیر یوں کی حمایت میں سامنے آگئی اس کا کریڈٹ بھی خواجہ فاروق کو جاتا ہے اور ہم اور ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ایمبیسڈر کا درجہ دیتی ہے۔

دریں اثنااوورسیز ہیڈ کورارٹر میں خواجہ فاروق نے پاکستان اوورسز فاونڈیشن کے چیئر مین سید قمر رضا سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ممتاز صحافی راجہ تنویر اور سردار افضال بھی موجود تھے۔