لاہور: (اپنے رپورٹر سے) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم اپنا آئینی و قانونی حق رکھتے ہیں ،سپیکر پنجاب اسمبلی کے غیر قانونی اقدامات پر قانونی چارہ جوئی کریں گے،اسمبلی سے باہر پھینک دیں ،باہر اسمبلی لگا لیں گے ،خان نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تو ہم کیا کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ،سردار لطیف کھوسہ اور معطل اپوزیشن اراکین کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،جعلی وزیر اعلیٰ ہمارے اوپر مسلط کی گئی، ورکرز کو گھروں سے باہر نکال کا گھسیٹا گیا اگر ثانی ملکہ کی شان میں گستاخی ہو گئی ہے تو گستاخی کرتے رہیں گے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کسی ممبر کواحتجاج کی بنیاد پر ایوان سے باہر نہیں نکالا جا سکتا ہے ، ہم قانون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت جائیں گے ،بربریت سے ہمیں اور عوام کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا سب متحد ہیں۔
سپیکر کے غیر قانونی اقدامات پر قانونی چارہ جوئی کرینگے: احمد خان بھچر



















