راولپنڈی:(بیورورپورٹ)راولپنڈی میں300روپے کی نسوار چوری کاریاستی مدعیت میں انوکھا مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ۔
شہری کی ون فائیو پر کال پر پولیس فوری متحرک ہوئی اور موقع پر پہنچ کر ابتدائی معلومات حاصل کیں، شہری کے مطابق نامعلوم شخص نے 300 روپے مالیت کی نسوار چرائی، پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
پہلی بار ہے راولپنڈی میں اتنی معمولی مالیت کی چوری پر ریاست خود مدعی بنی ہو، عوامی حلقوں نے حیرت و دلچسپی کا اظہار کردیا،پولیس نے کہاقانون سب کےلئے برابر ہے، خواہ مالیت کم ہو یا زیادہ، جرم جرم ہوتا اور کارروائی ضروری ہے۔
300کی نسوار چوری کاریاستی مدعیت میں انوکھا مقدمہ درج



















