سیکشن 37 اے ، 37 بی نامنظور،تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دےدی


کراچی،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)سیکشن 37 اے اور 37 بی نامنظور،ملک بھر کی تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دےدی۔

کراچی، فیصل آباد و دیگر شہروں کے چیمبرز کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزیراعظم سیکشن 37 اے ، 37 بی فوری منسوخ کریں بصورت دیگر ملک بھر میں ہڑتال کریں گے،ایف بی آر کو پولیس اختیارات دینا کسی صورت نہیں مانیں گے۔

جاوید بلوانی ودیگر نے کہا لگتا ہے شہباز حکومت گرانے کیلئے ایف بی آر کافی ہوگا،ایف بی آر کو دیئے گئے وسیع اختیارات آمرانہ اقدام ہے،چیک اینڈ بیلنس کے بغیر گرفتاری کا اختیار ہراسانی کا سبب بنے گا، افسر اختیارات کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں، ایماندار ٹیکس دہندگان بلیک میلنگ کا شکار ہوں گے،بجٹ سے پہلے مشاورت نہ ہونا قابل افسوس ہے، حکومت سنجیدگی سے اقدامات کرے ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔