نیویارک: (بیورورپورٹ) پاکستان نے جنرل اسمبلی میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم بے نقاب کردئیے۔
سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے کہامجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے، کلاسیکی مثال مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے،بی جے پی، آر ایس ایس کے تحت بھارت اکثریتی آمریت میں تبدیل ،تمام اقلیتیں، مسلمان، عیسائی اور دلت مسلسل خوف و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔
ربیعہ اعجاز نے کہا جموں و کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہے، اقوام متحدہ نے متنازع علاقہ تسلیم کیا ،اقوام متحدہ کمیشن برائے بھارت و پاکستان کی قراردادیں کشمیری عوام کے حق کو تسلیم کرتی ہیں آزاد وغیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے مستقبل کا فیصلہ کرنے دیاجائے۔
پاکستان نے جنرل اسمبلی میں بھارت کا بھیانک چہرہ ،ناپاک عزائم بے نقاب کردئیے

















