ٹرمپ،مسک پھر آمنے سامنے،ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

نیویارک:(بیورورپورٹ)ٹرمپ،مسک پھر آمنے سامنے،ایک دوسرے پر دوبارہ لفظی گولہ باری شروع کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا حکومت کو ایلون مسک کی کمپنیوں کو دی جانےوالی سبسڈی کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے تاکہ وفاقی اخراجات میں بڑی بچت کی جا سکے،ایلون مسک شاید تاریخ میں کسی بھی انسان سے زیادہ سبسڈی لے چکا اگر سبسڈی نہ ملتی تو شاید دکان بند کر کے جنوبی افریقہ واپس جا چکا ہوتا، ایلون مسک کو سبسڈی حاصل نہ ہوتی تو کوئی راکٹ لانچ ہوتا نہ سیٹلائٹ نہ ہی الیکٹرک کاریں بنتیں اور ملک خطیر رقم بچا لیتا۔

ایلون مسک نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا میںتو صاف کہہ رہے رہا ہوںسب کچھ ابھی کم کرو،بگ بیوٹی فل بل پاگل پن ،تباہ کن ہے،بل سے قومی قرض میں بے پناہ اضافہ ہوگا،حمایت کرنے والوں کوشرم سے سر جھکا لینا چاہیے۔