لاہور(اپنے نمائندے سے) محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کے ایکشن پلان کی منظوری، 8102 ایکڑ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کیلئے پلان تیار محکمہ اوقاف کی تمام اراضی کی ڈیجیٹائزیشن کرنے کا منصوبہ ، سرکاری اداروں کے زیر تسلط اراضی واگزار کرانے کیلئے اداروں کے سربراہان کو مراسلہ لکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی۔محکمہ اوقاف کی 8102 ایکڑ اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے محکمہ اوقاف کی تمام اراضی کی ڈیجیٹائزیشن کی جائے گی،سرکاری اداروں کے زیر تسلط اراضی واگزار کرانے کیلئے اداروں کے سربراہان کو خطوط لکھے جائیں گے،اراضی کے لیگل کیسز جلد نمٹانے کیلئے مکمل فالو اپ کیا جائے گا،محکمہ اوقاف کے بورڈ کی منظوری سے رہائشی اور رینٹل قبضوں والی اراضی کے حوالے سے ریگولرائزیشن کی پالیسی لائی جائے گی اور اوقاف کی زمینوں کو واگزار کرانے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی صوبائی وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین نے کہاکہ محکمہ اوقاف کی زمینوں کو ناجائز قابضین سے واگزار کراکے عوام کے فلاحی منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائیگا، اوقاف کی زمینوں پر سعودی عرب کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں پنجاب بھر میں اوقاف کے زیر اہتمام مساجد اور مزارات کی تزئین آرائش کی جارہی ہے محکمہ اوقاف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیںصوبائی وزیراوقاف نے ہدایت کی کہ تمام مزارات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔ سکیورٹی کمپنیوں کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے خطوط لکھے جائیں۔پاکپتن شرائن کی لائبریری سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اورمحکمہ اوقاف کی ہیلتھ سروسز کو بہتر کیا جائے۔
سعودی بزنس مین اوقاف کی زمینوں پر سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں: چودھری شافع



















