بگ بیش لیگ، پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اٹھ گیا

لاہور (مشرق نیوز) بگ بیش لیگ کے رواں ایڈیشن میں پاکستانیوں کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اٹھ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے کرکٹ میں بہتری کیلئے آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کو اپنا ہدف بنایا ہے تاکہ بورڈز کے درمیان تعلقات کو آزمایا جاسکے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے باہمی رشتوں کے سبب رواں سیزن میں زیادہ کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔دونوں بورڈ کے درمیان بگ بیش لیگ کو لیکر کھلاڑیوں کے این او سی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے تاکہ کھلاڑی پورا ایونٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں۔

اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ اے ٹیم ، انڈر-19 اور ویمن ٹیموں کے دوروں سے متعلق بھی بات چیت کررہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ واضح رہے کہ بی بی ایل لیگ کے روان ایڈیشن میں مجموعی طور پر 8 فرنچائزز نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کیا ہے۔