تنخواہ دار طبقے کےلئے مزید ریلیف، 75 سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے:وزیر خزانہ
اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کاروباری ماحول میں بہتری لا رہے ہیں،متوازن اور عوام دوست بجٹ تیار کیا،75 سال سے زائد عمر کے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، ایک کروڑ سے زائد پنشن پر ٹیکس ہوگا، 15 سال تک ذاتی رہائش پر ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں ہوگا، حکومتی سکیورٹی پر سرمایہ کاری پر 20 فیصد ٹیکس ہوگا،قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاایف بی آر کو حاصل اختیارات کا دوبارہ جائزہ لیا گیا اور 5 کروڑ تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی،زراعت پر ایک کروڑ روپے سے زائد آمدن پر ٹیکس لگایا گیا ہے، تنخواہ دار طبقے پر6 سے 12 لاکھ تک ٹیکس 5فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا ، 15 سال سے زائد رہائش کیلئے زیر استعمال گھروں پر ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جائےگا، سولر پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کم کردیا، کپاس پر ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، نجی کاروبار کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، چوزوں پر فی چوزہ10 روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے،وزیر خزانہ نے کہانوجوانوں کو باہنر بنانے کیلئے حکومت بینظیر ہنرمند پروگرام کو مکمل وسائل فراہم کرے گی، چھوٹے کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا، چھوٹے گھروں کےلئے 20 سالہ قرض سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی، حکومت نے اخراجات کو کنٹرول کر لیا، ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کےلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،سولر پینل کاروبار سے وابستہ افراد کا قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ تشویشناک ہے،حکومت سولر پینلز ازخود مہنگے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔



















