امریکی بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کااستعمال نہیں کیا،سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پروپیگنڈا مسترد،سکیورٹی ذرائع نے واضح کردیا امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال نہیں کیا، ایران کےخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ،پاکستان نے تمام عالمی فورمز پرایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان ایران کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت کرتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کسی بلاک سیاست یا دوسرے ملک کے فوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا، پاکستانی وزارت خارجہ نے بھی پر امن ایرانی جوہری توانائی کی تنصیبات پرامریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ایران کو اپنے دفاع کے تمام حقوق حاصل ہیں، سوشل میڈیا پر من گھڑت دعویٰ پاکستان مخالف عناصر کا روایتی پروپیگنڈا ہے۔