پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے:بھارت
نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارتی ہٹ دھرمی،پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ بحال نہ کرنے کااعلا ن کردیا۔
ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں ہو گا،پاکستان جانےوالا پانی نہر بنا کر راجستھان لے جائیں گے، پانی کا رخ اندرون ملک استعمال کےلئے موڑ دیا جائے گا،پاکستان کو ”ناجائز طور“ پر ملنے والاپانی کبھی نہیں ملے گا ۔

















