لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بدتمیزی ،بد زبانی، گالم گلوچ برداشت نہیں،اپوزیشن کو منہ توڑ جواب ملے گا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا 5 سال میں پہلی مرتبہ بجٹ پر بات کرنے کا موقع ملا، تعلیم کےلئے 800ارب سے زیادہ رکھے گئے ہیں، ایک سال میں 92لاکھ لوگوں نے کلینک آن وہیل سے استفادہ کیا، حالیہ دور میں نئے ہسپتال بنے ، مریم نواز نے مافیا گروپ کو ختم کیا جو گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے تھے ،انہوں نے کہا تھا وہ سب کی سی ایم ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی ماڈل یہ ہے کہ مخالفین کی بھی گلیاں بن رہی ہیں، کسی ہونہار طالب علم جس کو سکالر شپ دیا یہ نہیں پوچھا گیا وہ کس جماعت کو سپورٹ کرتے ہیں، ان سے شہر آباد نہ ہوئے مریم نواز دیہات آباد کر رہی ہیں۔
وزیر اطلاعات نے سید علی حیدر گیلانی پر طنز کرتے ہوئے کہا جنوبی پنجاب کارڈ ایک بھائی نے کل یہاں کھیلا، ایک پارٹی جس نے100 دن میں جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا تھا آج وہ بھی ہم سے صوبے کا پوچھتے ہیں، ایک وہ جماعت جو ساری زندگی اقتدار کے ایوانوں میں رہے وہ بھی ہمیں جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ہم سے پوچھتے ہیں، جنوبی پنجاب میں تونسہ کےلئے کھچی کینال مظفر گڑھ میں شرمپ فارمنگ شروع کی، لیہ میں پہلا میڈیکل کالج بنانا شروع کیا، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز بنایا ہے، 4،4میٹنگز ہر ہفتے صرف مہنگائی پر ہوتی ہیں، وزیراعلیٰ اون کرتی ہیں وہ آلو پیاز ٹماٹر کی قیمت کم کرائیں گی۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















